0
Wednesday 8 Apr 2020 09:00

فرانزک سائنس ایجنسی نے بھی کرونا ٹیسٹ کرنا شروع کر دیئے

فرانزک سائنس ایجنسی نے بھی کرونا ٹیسٹ کرنا شروع کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کی ہدایت پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں کرونا کے ٹیسٹ کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی نے ہنگامی بنیادوں پر کرونا کے ٹیسٹ کرنے کے انتظامات مکمل کئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے کرونا کے مریضوں کو ٹیسٹ کی سہولت دینے کیلئے احکامات جاری کیے تھے۔ اُن کے احکامات کی روشنی میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ٹیسٹ کرنے کیلئے ایک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نیا سیٹ اَپ تیار کیا ہے۔ اس وقت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے کرونا کے حوالے سے ٹیسٹ کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹوں کی رپورٹ متعلقہ ہسپتال اور محکمہ ہیلتھ کو بھجوائی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے اس کام میں بہت اہم کردار ادا کیا اور ان کے تعاون سے فرانزک سائنس ایجنسی میں یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 855346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش