0
Wednesday 8 Apr 2020 10:27

لاہور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کا کرائسسز مینجمنٹ سیل کا دورہ

لاہور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کا کرائسسز مینجمنٹ سیل کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے سول سیکرٹریٹ محکمہ داخلہ میں قائم کرونا کرائسسز منیجمنٹ سیل کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کو انچارج کرونا کرائسسز منیجمنٹ سیل کرنل امان اللہ نے بریفننگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے کرونا کرائسسز منیجمنٹ سیل کو مزید فعال کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سیل میں لوگوں کی شکایات سنی اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں  نے لوگوں کو دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل کرنے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ تعاون کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ اقبال حسین، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان غنی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) ملک شہباز وحید، ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ اعظم خان، ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 855362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش