QR CodeQR Code

چین نے کورونا کو شکست دے کر ووہان شہر کھول دیا

8 Apr 2020 10:54

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین نے ویکسین کے بغیر کورونا وائرس کی وبا کو محدود کیا۔ عالمی وبا سے چین میں 3331 افراد ہلاک ہوئے اور 81 ہزار سے زائد بیمار ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے کورونا وائرس کو شکست دے کر ووہان شہر کھول دیا۔ 76 روزہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہونے پر جشن بھی منایا گیا۔لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کورونا کا گڑھ بننے والا ووہان ایک بار پھر ہنستے بستے شہر میں تبدیل ہو گیا۔ گیارہ ہفتے سے گھروں میں بند شہریوں میں نیا جوش دکھائی دے رہا ہے، شہریوں نے ایشیا، یورپ اور امریکا کی کھلے دل کے ساتھ امداد کرنے کا بھی جشن منایا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چین نے ویکسین کے بغیر کورونا وائرس کی وبا کو محدود کیا۔ عالمی وبا سے چین میں 3331 افراد ہلاک ہوئے اور 81 ہزار سے زائد بیمار ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 855382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855382/چین-نے-کورونا-کو-شکست-دے-کر-ووہان-شہر-کھول-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org