QR CodeQR Code

کورونا وائرس کیحوالے سے نمائندہ ولی فقیہ ہند کی ہدایات پر عمل کیا جائے، مولانا سبط شبیر

8 Apr 2020 16:01

ایک مشترکہ بیان میں پیروان ولایت کے سربراہ اور تنظیم کے صدر نے پندرہ شعبان کی دو عظیم مناسبتوں پر تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام سے التماس کیا ہیکہ وہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے علاوہ درپیش دیگر مسائل و مشکلات کیلئے اپنے گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت نے شب برات اور ولادت باسعادت منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) کی عظیم مناسبتوں پر عالم بشریت بالخصوص امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے پندرہ شعبان کی دو عظیم مناسبتوں پر تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام سے التماس کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے علاوہ درپیش دیگر مسائل و مشکلات کے لئے اپنے گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ تشویشناک حالات میں صحت ماہرین اور انتظامیہ کے ہدایات پر عمل پیرا ہوجائیں اور اپنے ہی گھرانوں میں خدا کی بارگاہ میں سر بسجود ہوکر یہ رات عبادت الہی میں گزاریں۔ انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے نمائندہ مقام معظم رہبری در ہند حجت الاسلام والمسلمین آقائی مہدی مہدوی پور کے ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی پرزور تلقین کی اور کہا کہ سہم امام اور سہم سادات کے حوالے سے نمائندہ ولی فقیہ کی ہدایات کے مطابق اپنے علاقہ جات میں مستحق افراد کی مدد کریں تاکہ ان مشکل حالات میں کوئی بھوکا پیاسا نہ رہے۔

انہوں نے ملت اسلامیہ سے کشمیر سے اپیل کی کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت تمام تر اقدامات اٹھائے لیکن اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر تشہیر کے بجائے خوشنودی محمد و آل محمد حاصل کریں۔ تنظیم نے اپنے تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی بھرپور ذمہ داریاں نبھائیں اور ہمہ وقت خدمت خلق کے لئے تیار رہیں لیکن خدمت خلق کے جذبہ سے سوشل میڈیا کو کوسوں دور رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 855405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855405/کورونا-وائرس-کیحوالے-سے-نمائندہ-ولی-فقیہ-ہند-کی-ہدایات-پر-عمل-کیا-جائے-مولانا-سبط-شبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org