QR CodeQR Code

کل سے مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی امدادی رقم موصول ہونا شروع ہوگی، اجمل وزیر

8 Apr 2020 18:14

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ صوبے بھر میں کل 272 کورنٹائین سینٹرز اور 110 آئسولیشن سینٹرز قائم ہیں، آنے والے دن ںہایت اہم ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کا ساتھ دے کر اس وباء کا خاتمہ ممکن ہو۔


اسلام ٹائمز۔ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کل سے صوبے میں 22 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی امدادی رقم موصول ہونا شروع ہو جائے گی۔ کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں 22 لاکھ مستحق خاندانوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے، تمام تر ٹرانزیکشنز ان لائن ہوں گی اور مستحقین کو کیش امداد دی جائے گی۔ کورونا کیسز سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب تک صوبے بھر سے کورونا کے 527 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 18 اموات ہوئی ہیں، کورنٹائین سینٹرز سے 37 افراد آج اور 27 افراد کل صحتیاب ہوکر گھروں کو بھیج دیئے جائیں گے۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ صوبے بھر میں کل 272 کورنٹائین سینٹرز اور 110 آئسولیشن سینٹرز قائم ہیں، آنے والے دن ںہایت اہم ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کا ساتھ دے کر اس وباء کا خاتمہ ممکن ہو۔ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ افغان باشندوں کی واپسی کیلئے 6 سے 9 اپریل تک طورخم بارڈر کھول دیا گیا ہے، اب تک 15 ہزار 956 افغان باشندوں کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 855429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855429/کل-سے-مستحق-خاندانوں-کو-12-ہزار-روپے-کی-امدادی-رقم-موصول-ہونا-شروع-ہوگی-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org