QR CodeQR Code

شب برات کے تمام اجتماعات موقوف کر دیئے ہیں، لاہور کے علما کی انتظامیہ کو یقین دہانی

8 Apr 2020 19:03

کورونا وائرس کی افتاد میں علماء کرام نے احتیاطی تقاضوں کے تحت شبِ برآت کی محافل و تقریبات موقوف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے تقاضوں کے تحت مذہبی عبادات کے اجتماعی پروگرامز موقوف کر دیئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے تناظر میں غیر معمولی حالات کے تحت معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید سے مختلف مسالک اور مکتبہ ہائے فکر کے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی۔ علما کرام نے شب بارات کے حوالے سے اجتماعات کو موقوف کرنے کا اعلان کیا۔ علما سے ملاقات کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید، اے ڈی سی جی عامر شفیق، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔ سید ساجد علی عطاری، سید علی مہدی، صاحبزادہ نعمان شاکر، نواب منور عالم، محمد علی نقشبندی، حافظ حفیظ، نواب فرخ عالم، محمد اقبال عطاری اور حسن عالم علماء کے وفد میں شامل تھے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی افتاد میں علماء کرام نے احتیاطی تقاضوں کے تحت شبِ برآت کی محافل و تقریبات موقوف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے تقاضوں کے تحت مذہبی عبادات کے اجتماعی پروگرامز موقوف کر دیئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے تناظر میں غیر معمولی حالات کے تحت معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے اس موقع پر کہا کہ پہلی بار ہمیں غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، ہیلتھ ایڈوائزری کے تحت سماجی فاصلے برقرار رکھنا اور میل جول سے گریز وقت کی اہم ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 855435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855435/شب-برات-کے-تمام-اجتماعات-موقوف-کر-دیئے-ہیں-لاہور-علما-کی-انتظامیہ-کو-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org