0
Wednesday 8 Apr 2020 20:14

پنجاب کےسرکاری اور نجی اسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کا فیصلہ

پنجاب کےسرکاری اور نجی اسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کےحکم پر پنجاب کےسرکاری اور نجی اسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کےسی ای او کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسپتال اپنی او پی ڈیز فوری بحال کریں، اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاوہ بھی تمام مریضوں کو چیک کیا جائے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں تمام اسپتالوں کو ضروری او پی ڈیز کھولنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ کے پی حکومت نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسپتالوں میں ضروری او پی ڈیز کھولی جائیں۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام آنے والے مریضوں، ان کے تیمارداروں اور اسپتال کے عملے کی اسکریننگ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے۔
 
خبر کا کوڈ : 855445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش