0
Wednesday 8 Apr 2020 20:17

وفاق کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت

وفاق کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے وفاق کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت کردی ہے۔ دو مہینے کی فیس کم کرنے کے حوالے سے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ پیرا نے اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے۔ پیرا نے پرائیویٹ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فیس ماہانہ بنیادوں پر وصول کی جائے اور پہلے سے جاری چالان واپس لیے جائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 855447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش