0
Wednesday 8 Apr 2020 20:22

بیرون ملک مقیم کئی پاکستانیوں کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں تو وہ بھی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، اسد عمر

بیرون ملک مقیم کئی پاکستانیوں کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں تو وہ بھی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم کئی پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ وہ اپنے وطن واپس آئیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ہفتے میں اسلام آباد پروازیں آرہی تھیں، لیکن جب پہلی پرواز آئی تو کچھ مسائل بھی سامنے آئے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کئی پاکستانیوں کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں تو وہ بھی وطن واپس آنے کے خواہش مند ہیں۔ واضح رہے کہ 23 مارچ کو وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ آئندہ دو ہفتوں تک وطن واپس نہ آئیں۔ دو اپریل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ حکومت نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی نے 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے، لیکن ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ دوسری ترجیح وہ پاکستانی ہیں، جن کے ویزے ایکسپائر ہوچکے ہیں اور تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت زیر تعلیم طلبہ ہیں۔ حکومت نے اس فیصلے کے بعد بتدریج بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی ہیں اور انہیں وطن لانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 855449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش