0
Wednesday 8 Apr 2020 21:04

بھارت میں کورونا وائرس سے 149 ہلاکتیں، 5194 متاثر

بھارت میں کورونا وائرس سے 149 ہلاکتیں، 5194 متاثر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی یہ 5194 تک پہنچ گئی ہے اور وائرس سے اب تک 149 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 773 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اس کے 5194 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 35 مزید افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 149 ہوچکی ہے۔ ابھی تک کورونا متاثرین میں سے 402 لوگ صحتمند ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ فہرست کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 1000 سے تجاوز کرچکی ہے۔ وہاں اب تک 1018 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور64 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد ہلاک اور 270 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش