0
Wednesday 8 Apr 2020 21:05

غیر ملکی افراد کے ویزے میں 30 اپریل تک توسیع

غیر ملکی افراد کے ویزے میں 30 اپریل تک توسیع
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاوُ کو روکنے کیلئے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکی افراد کے ویزے میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ویزا میں توسیع سے متعلق احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کے بعد امید ہے کہ تمام متعلقہ غیر ملکی افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 855459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش