0
Wednesday 8 Apr 2020 21:13

کرونا وائرس، گلگت بلتستان میں 1 نیا کیس، مزید 53 افراد صحت یاب

کرونا وائرس، گلگت بلتستان میں 1 نیا کیس، مزید 53 افراد صحت یاب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 96 افراد صحت یاب ہو گئے۔ سنٹرل پریس کلب گلگت میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ جی بی میں کرونا وائرس کو ریورس گیئر لگ گیا ہے۔ بدھ کے روز کرونا وائرس کے مزید 53 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ کرونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہونے والوں میں سے 27 افراد کا تعلق گلگت سے جبکہ 26 افراد کا تعلق سکردو سے ہے۔ جبکہ گلگت سے تعلق رکھنے والے ایک مریض میں کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 213 ہے۔ جن میں سے 96 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اس طرح کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 213 سے کم ہو کر 114 رہ گئی ہے۔ امید ہے کہ عوام کے تعاون اور حکومتی اقدامات سے آئندہ چند روز میں یہ کیسز بھی ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے حوالے سے عوام کا مثالی تعاون جاری رہا تو اس وبا سے گلگت بلتستان جلد نکل جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 855461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش