QR CodeQR Code

کورونا وائرس کی جانچ کیلئے زیادہ رقم خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، سپریم کورٹ

8 Apr 2020 21:10

درخواست گزار نے گزشتہ 31 مارچ کو ایک عرضی دائر کرکے حکومت کی طرح ہی نجی لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کووڈ 19 کے انفیکشن کی جانچ مفت کرانے کی ہدایت مرکزی حکومت کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سپریم کورٹ نے کہا کہ نجی لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کووڈ 19 انفیکشن کی جانچ کے لئے اونچی فیس کی وصولی نہیں دی جا سکتی اور وہ اس معاملے میں اپنا حکم سنائے گا۔ درخواست گزار ششانک دیو سدھی نے نجی لیبارٹریوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ مفت کرائے جانے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔ جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی سماعت کے دوران کہا کہ وہ اس معاملے میں اپنا حکم سنائے گی، کیونکہ جانچ کے نام پر اتنی اونچی فیس نہیں وصولی جاسکتی ہے۔ بینچ نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایسا کوئی ایسا طریقہ کار تیار کرے، جس کے تحت نجی لیبارٹری کی جانچ فیس حکومت واپس کر دے۔

حکومت کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں حکومت کا موقف جاننے کی کوشش کریں گے۔ درخواست گزار نے گزشتہ 31 مارچ کو ایک عرضی دائر کرکے حکومت کی طرح ہی نجی لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کووڈ 19 کے انفیکشن کی جانچ مفت کرانے کی ہدایت مرکزی حکومت کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ششانک دیو سدھی نے کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ کے لئے نجی لیبارٹریوں میں 4500 روپے کی فیس مقرر کئے جانے کے حکومت کے فیصلے کو من مانا اور بے تکا قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855462/کورونا-وائرس-کی-جانچ-کیلئے-زیادہ-رقم-خرچ-کرنے-اجازت-نہیں-دی-جاسکتی-ہے-سپریم-کورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org