QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں جمعرات اور جمعہ کے روز مکمل لاک ڈائون اور نیم کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

8 Apr 2020 21:27

کرفیو دن گیارہ بجے سے تین بجے تک ہوگا۔ صوبائی وزیر قانون اور مشیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی طرح جی بی میں بھی لاک ڈائون کا سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی حکومت نے صوبے میں جمعرات اور جمعہ کے روز دن گیارہ بجے سے تین بجے تک مکمل لاک ڈاون اور نیم کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ وفاق کی طرح جی بی میں بھی لاک ڈائون کا سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہے گا۔ کابینہ اجلاس میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کو منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 855466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855466/گلگت-بلتستان-میں-جمعرات-اور-جمعہ-کے-روز-مکمل-لاک-ڈائون-نیم-کرفیو-نافذ-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org