QR CodeQR Code

کراچی میں کورونا لاک ڈاﺅن میں سختی کر دی گئی

8 Apr 2020 21:31

مختلف شاہراﺅں پر قائم پولیس ناکوں پر درجنوں رکشہ ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار دھر لیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کے بعد لاک ڈاﺅن میں سختی کر دی گئی۔ شہر قائد کی مختلف شاہراﺅں پر قائم پولیس ناکوں پر درجنوں رکشہ ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار دھر لیے گئے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے دوران پابندی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے لازمی سروسز کے زمرے میں آنے والے اداروں کے ملازمین بھی زیر حراست آگئے۔ پولیس نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر خواتین اور بزرگوں کو بھی نہ بخشا۔ رکشا میں سوار خواتین اور بچوں کو اتار کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ لازمی سروسز کے اداروں سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، کے الیکٹرک کے افسران نے پولیس کے رویوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ملازمین ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور فالٹس کی درستگی کیلئے موٹرسائیکل کا استعمال کر رہے ہیں۔

لازمی سرروسز میں آنے والے اداروں نے وزیراعلیٰ سندھ ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے ملازمین کو استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ شہریوں نے پولیس ناکوں پر خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بھی روکنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال جانے والے اور انتہائی مجبوری میں گھروں سے باہر نکلنے شہریوں سے رعایت کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 855469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855469/کراچی-میں-کورونا-لاک-ڈاﺅن-سختی-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org