QR CodeQR Code

کورونا وائرس کی وباء و مشکلات سے دوچار عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انیس قائم خانی

8 Apr 2020 22:27

حیدرآباد میں ڈویژنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایس پی نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں حیدرآباد کے ہزاروں سفید پوش خاندانوں میں خاموشی سے راشن پہنچائیں گے، ہم سب پر کام انسانیت کی فلاح کیلئے کررہے ہیں اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ سے چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کورونا وائرس کی وباء و مشکلات سے دوچار عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنی بساط کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت سفید پوش لوگوں کی رات کے اندھیرے میں راش پہنچایا جانا قابل تحسین ہے۔ حیدرآباد میں ڈویژنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں حیدرآباد کے ہزاروں سفید پوش خاندانوں میں خاموشی سے راشن پہنچائیں گے، اس کیلئے آپ لوگ ہماری ایمانداری و دیانتداری سے علاقوں میں سفید پوش لوگوں کی فہرست مرتب کریں، ہم سب پر کام انسانیت کی فلاح کیلئے کررہے ہیں اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ سے چاہتے ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے اس کار خیر میں تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 855478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855478/کورونا-وائرس-کی-وباء-مشکلات-سے-دوچار-عوام-کو-تنہا-نہیں-چھوڑیں-گے-انیس-قائم-خانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org