QR CodeQR Code

کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ عوام کو بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، علامہ صادق جعفری

9 Apr 2020 00:10

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے راشن بیگز کی فراہمی میں اب تک ضلع وسطی، غربی، جنوبی، شرقی، ملیر، لانڈھی کورنگی کے پانچ ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں میں بلاتفریق رنگ و نسل مذہب و مسلک تقسیم یہ راشن بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کریں، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے اپنے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سیل کے ذریعہ نادار افراد تک مہینے بھر کا راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس نے اپنے دوسرے مرحلے کو مکمل کرکے متعین اہداف حاصل کرلئے ہیں جبکہ اگلے اہداف کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہیں، جس کے تحت مخیر حضرات اور دیگر آرگنائزیشنز و ورکنگ گروپس کے اشتراک سے عوام کے گھروں میں راشن کی تقسیم، گنجان آباد علاقوں میں سپرے مہم اور ممکنہ بگڑتی صورت حال کے دوران ہنگامی حکمت عملی جیسے مسائل کو ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرکے حل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب شہر قائد کے متاثرہ ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے راشن بیگز کی فراہمی میں اب تک ضلع وسطی، غربی، جنوبی، شرقی، ملیر، لانڈھی کورنگی کے پانچ ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں میں بلاتفریق رنگ و نسل مذہب و مسلک تقسیم یہ راشن بیگز تقسیم کئے گئے ہیں، الحمد اللہ راشن بیگز کی تقسیم کے تیسرے مرحلے کی تیاریوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، مخیر حضرات زیادہ سے زیادہ مالی تعاون فرماکر اس کارخیر میں بھرپور حصہ لیں۔


خبر کا کوڈ: 855487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855487/کورونا-سے-نمٹنے-کیلئے-حکومت-کے-ساتھ-عوام-کو-بھی-کردار-ادا-کرنے-کی-ضرورت-ہے-علامہ-صادق-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org