0
Wednesday 8 Apr 2020 23:06

پشاور، قرنطینہ سنٹر میں موجود 152 زائرین گھروں کیلئے روانہ

پشاور، قرنطینہ سنٹر میں موجود 152 زائرین گھروں کیلئے روانہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے قرنطینہ سنٹر میں موجود 152 زائرین کو ٹیسٹ کلیئر آنے پر گھروں کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ دوران پور پشاور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں مقیم 152 زائرین کو کورونا ٹیسٹ کے نیگیٹو آنے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سیلم خان جھگڑا، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر، اسسٹنٹ کمشنر احتشام الحق، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء زاہد علی اخونزادہ، ضلع پشاور کے صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر اور قرنطینہ انچارج تاشفین حیدر سمیت دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سلیم خان جھگڑا اور ڈپٹی کمشنر علی محمد اصغر نے صوبائی حکومت کی جانب سے زائرین کی خدمت میں تحائف پیش کئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے قرنطینہ سے رخصت کیا۔
خبر کا کوڈ : 855490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش