QR CodeQR Code

کراچی میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے 50 نئے کیسز سامنے آگئے

9 Apr 2020 00:24

محمکہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تمام کیسز کا تعلق کراچی ہے، سندھ میں آج صحت یاب ہونے والے 11 متاثرہ اشخاص کا تعلق بھی کراچی سے ہے، شہر میں اب تک 558 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 96 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ایک دن میں 50 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں۔ محمکہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تمام کیسز کا تعلق کراچی ہے، سندھ میں آج صحت یاب ہونے والے 11 متاثرہ اشخاص کا تعلق بھی کراچی سے ہے، شہر میں اب تک 558 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 96 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی میں مزید 2 اموات کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے، شہر کے مختلف اسپتالوں میں اب بھی 444 افراد زیر علاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 855492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855492/کراچی-میں-ایک-ہی-دن-کورونا-وائرس-کے-50-نئے-کیسز-سامنے-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org