QR CodeQR Code

لوئر کرم میں کرونا کے باعث وفات پانیوالی خاتون کے 4 اہلخانہ میں وائرس کی تصدیق

9 Apr 2020 23:45

محکمہ صحت نے مزکورہ خاتون کے گھر والوں کے ٹیسٹ کئے، جن میں 3 خواتین سمیت گھر  کے 4 افراد کے ٹیسٹ بھی پازیٹو وصول ہوگئے ہیں، جس پر انتظامیہ نے تمام علاقے کو مکمل لاک ڈاون کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں کرونا کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کے 4 اہلخانہ میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم ورسک گاوں صدہ سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون کا گزشتہ روز پشاور ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق اس خاتون میں کورونا کی تصدیق ہوگئی تھی، آج محکمہ صحت نے مزکورہ خاتون کے گھر والوں کے ٹیسٹ کئے، جن میں 3 خواتین سمیت گھر  کے 4 افراد کے ٹیسٹ بھی پازیٹو وصول ہوگئے ہیں، جس پر انتظامیہ نے تمام علاقے کو مکمل لاک ڈاون کردیا ہے۔ اور ان اہلخانہ کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855493/لوئر-کرم-میں-کرونا-کے-باعث-وفات-پانیوالی-خاتون-4-اہلخانہ-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org