1
Thursday 9 Apr 2020 03:58

کرونا وائرس سے مقابلے کے تجربات قزاقستان کو فراہم کرنے پر تیار ہیں، ایران

کرونا وائرس سے مقابلے کے تجربات قزاقستان کو فراہم کرنے پر تیار ہیں، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے شمالی ہمسایہ ملک قزاقستان کو کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے پر مشتمل اپنے تجربات کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قزاقزستان کے وزیر خارجہ مختار تیلیوبردی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں انہوں نے قزاقستان کو کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے ایرانی تجربات کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی اس ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیلتے کرونا وائرس کے باعث پیش آنے والی صورتحال اور اس کے ساتھ مقابلے کی تدابیر پر بھی بات چیت کی گئی۔ قبل ازیں محمد جواد ظریف نے آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کو کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے کے ایرانی تجربات کی فراہمی کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ نومبر 2019ء کے اوائل میں چینی شہر ووھان کے اندر پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کے تمام 205 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے دنیا بھر میں 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تاحال 88 ہزار سے زائد جانبحق اور تقریبا 33 ہزار صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ایران کے اندر کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 64 ہزار 500 ہے جن میں سے تاحال تقریبا 4 ہزار مریض جانبحق اور 30 ہزار صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایران نے کرونا وائرس کی تشخیص کے متعدد سسٹمز سمیت اس کی دواب بھی تیار کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 855499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش