0
Thursday 9 Apr 2020 04:54

شہزادہ فیصل بن بندر سمیت آل سعود خاندان کے 150 حکام کرونا کے مرض میں مبتلاء

شہزادہ فیصل بن بندر سمیت آل سعود خاندان کے 150 حکام کرونا کے مرض میں مبتلاء
اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ حجاز پر حاکم آل سعود خاندان کے 150 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ حجاز پر حاکم آل سعود خاندان سے تعلق رکھنے والے 150 سعودی حکام تاحال کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ سعودی حکومت اس کے بارے عالمی میڈیا کو اطلاع دینے سے گریز کر رہی ہے۔ امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جنہیں آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکی اخبار نے سعودی بادشاہ کے بھی کرونا وائرس کے خطرے سے دوچار ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 84 سالہ سعودی بادشاہ ملک سلمان کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے کے باعث اپنے شاہی محل سے نکل کر شہر جدہ میں سمندر کے کنارے واقع ایک دور افتادہ محل میں سکونت پذیر ہو گئے ہیں جہاں انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی اخبار نے لکھا کہ اس حوالے سے واشنگٹن میں موجود سعودی سفارتخانے سے سوال کئے جانے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے سعودی عرب میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے کل مریضوں کی تعداد تقریبا 4 ہزار بتائی گئی ہے جن میں سے تاحال 137 مریض جانبحق اور 631 صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم سعودی حکومت شاہی خاندان میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے اعداد و شمار بتانے سے تاحال گریزاں ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الربیعی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ریاض مکمل طور پر شفاف پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے جبکہ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی متوقع تعداد 10 ہزار سے 2 لاکھ نفر ہے۔
خبر کا کوڈ : 855502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش