0
Thursday 9 Apr 2020 05:26

شب برات، ڈی آئی خان میں بیشتر شہریوں نے گھروں میں عبادات انجام دیں

شب برات، ڈی آئی خان میں بیشتر شہریوں نے گھروں میں عبادات انجام دیں
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شب برات کی عبادات بیشتر شہریوں نے اپنے گھروں میں انجام دیں جبکہ مساجد کے اندر معمول کی نسبت تعداد کافی کم تھی۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں نیمہ شعبان کا پروگرام انتہائی محدود پیمانے پہ ہوا، جس میں مدرسے کے طالب علموں اور نزدیکی رہائشیوں نے شرکت کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا کہ مومنین اپنے گھروں میں عبادات انجام دیں۔ امامیہ مسجد، مسجد جعفرہ اور مرکزی جامع مسجد لاٹو فقیر میں اہلیان علاقہ نے نیمہ شعبان کی عبادات انجام دیں۔ شب بھر عبادت گزاری کے بعد سحری کی قبل اجتماعی دعائیں مانگی گئیں۔ جس میں پاکستان کے استحکام، خوشحالی، ترقی اور کورونا کے خاتمے اور تمام مسلمانوں کی حفاظت و صحت و سلامتی کی دعائیں شامل تھیں۔ حجتہ خدا، صاحب العصر امام مہدی علیہ السلام کی تعجیل ظہور کی خصوصی دعا کی گئی۔ مساجد و امام بارگاہوں کو امام زمانہ (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خصوصی طور پر آراستہ کیا گیا تھا۔ شب بھر لنگر و نیاز کا وسیع پیمانے پہ اہتمام رہا۔ بعد از سحر اپنے عریضہ جات پانی کے حوالے کرنے کیلئے دریائے سندھ کنارے شہریوں کی خاصی بڑی تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 855504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش