QR CodeQR Code

اگر محاصرہ ختم نہ کیا گیا تو جنگ جاری رہیگی، یمن

9 Apr 2020 06:13

یمنی سپریم سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمد البخیتی نے المیادین نیوز چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے جارح سعودی عرب کیطرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں عارضی سیز فائر کے اعلان کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے فوجی توازن میں آنیوالی نئی تبدیلی اسوقت یمن کے حق میں ہے جسکے باعث جارح سعودی اتحاد کو مزید یمنی صوبوں کے آزاد ہو جانے کا خوف لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سعودی عرب کیطرف سے یمن پر جاری حملوں کے خاتمے کا بارہا اعلان کیا گیا تھا لیکن اُسنے اپنے دعووں پر کبھی عمل نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمد البخیتی نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء یمن پر مسلط کردہ جنگ اور سرحدی محاصرے کے مکمل خاتمے کا خواہاں ہے جبکہ یمن کے سرحدی محاصرے کا مزید جاری رکھنا یمن کے خلاف سعودی فوجی اتحاد کی جارحیت کے مترادف ہے۔ سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں کرونا وائرس کے باعث 2 ہفتوں کے عارضی سیزفائر کے اعلان کے جواب میں عرب نیوز چینل المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے محمد البخیتی نے کہا کہ یمن کا سرحدی محاصرہ جاری رکھتے ہوئے یمن پر ہونے والے حملوں کی عارضی بندش یمن کے خلاف سعودی جارحیت کو کسی طور کم نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے سرحدی محاصرے کی موجودگی میں عارضی سیز فائر کا اعلان عالمی برادری کی آنکھوں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

محمد البخیتی نے المیادین نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جارح سعودی عرب کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں عارضی سیز فائر کے اعلان کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے فوجی توازن میں آنے والی نئی تبدیلی اس وقت یمن کے حق میں ہے جس کے باعث جارح سعودی اتحاد کو مزید یمنی صوبوں کے آزاد ہو جانے کا خوف لاحق ہے۔ محمد البخیتی نے اعلان کیا کہ اگر سعودی عرب کی طرف سے جاری یمنی سرحدی محاصرہ ختم نہ کیا گیا تو جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جاری حملوں کے خاتمے کا بارہا اعلان کیا گیا تھا لیکن اُس نے اپنے دعووں پر کبھی عمل نہیں کیا۔ محمد البخیتی نے جارح سعودی فوجی اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کی طرف سے جاری یمن کے سرحدی محاصرے کو فی الفور ختم نہ کیا گیا تو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اُسے بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 855507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855507/اگر-محاصرہ-ختم-نہ-کیا-گیا-جنگ-جاری-رہیگی-یمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org