0
Thursday 9 Apr 2020 06:30

عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، کوئٹہ میں قیام کے دوران کورونا وائرس سے متعلق اجلاس میں شرکت، گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دوپہر ایک بجے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، کوئٹہ ایئرپورٹ سے وہ بولان میڈیکل کمپلیکس جائیں گے جہاں پر وہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے اور ڈاکٹروں سے ملاقات کریں گے۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعظم گورنر ہاؤس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اسلام آباد روانگی سے قبل وزیراعظم کی نیوز کانفرنس بھی متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 855512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش