QR CodeQR Code

چین میں کورونا کے 62 نئے کیسز، 2 افراد ہلاک

9 Apr 2020 06:36

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان نے لوگوں پر زور دیا کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ چین میں آج کورونا وائرس کے 62 نئے کیسز سامنے آئے ہین جبکہ 2 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کے مطابق چین میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 802 ہے جبکہ ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہونے والے افراد کی تعداد 77 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ ترجمان نے لوگوں پر زور دیا کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 855513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855513/چین-میں-کورونا-کے-62-نئے-کیسز-2-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org