QR CodeQR Code

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی

9 Apr 2020 06:45

غیر ملکی میڈیا مطابق صرف نیویارک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اسپین اور اٹلی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، نیویارک میں 6 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث جان سے جا چکے ہین۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے امریکا مسلسل بدترین صورت حال کا شکار ہے، آج اب تک مزید 1400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2 روز میں 2800 لوگ جان سے چلے گئے، ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ غیرملکی میڈیا مطابق صرف نیویارک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اسپین اور اٹلی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، دنیا میں سب سے زیادہ کورونا مریض نیویارک میں نکل آئے جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ انچاس ہزار ہو گئی۔ نیویارک میں 6 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث جان سے جا چکے جبکہ ریاست نیو جرسی میں کورونا مریضوں کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 21 لاکھ 72 ہزار کورونا ٹیسٹوں کے ساتھ امریکا کورونا ٹیسٹنگ میں بھی دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں 86 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 14 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ افراد وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 855515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855515/امریکہ-میں-کورونا-کے-مریضوں-کی-تعداد-4-لاکھ-22-ہزار-سے-تجاوز-کر-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org