QR CodeQR Code

کرونا سے مقابلہ، ایران کیطرف سے گرین کوریڈور پر مبنی روسی تجویز کا خیرمقدم

9 Apr 2020 06:59

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر روسی زبان میں جاری ہونیوالے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس سے مقابلے کیلئے ایران پر عائد غیرقانونی پابندیوں کے اٹھا لئے جانیکے عالمی مطالبے کے سامنے تاحال اپنی ناجائز ضد پر اڑے ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر کے ممالک نے اپنی سرحدوں کو کرونا وائرس سے مقابلے کیلئے بند ضرور کیا ہے تاہم دوسروں کی مدد کیخاطر اپنی انسانی امداد کے دروازوں کو کھول دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر روسی زبان میں جاری ہونے والے اپنے بیان میں اقتصادی جنگ کے بجائے کرونا وائرس سے مقابلے کے گرین کوریڈور کی روسی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے ایران پر عائد غیرقانونی پابندیوں کے اٹھا لئے جانے کے عالمی مطالبے کے سامنے تاحال اپنی ناجائز ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے لکھا کہ دنیا بھر کے ممالک نے اپنی سرحدوں کو کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے بند ضرور کیا ہے تاہم دوسروں کی مدد کی خاطر اپنی انسانی امداد کی سرحدوں کو کھول دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کرونا سے مقابلے پر مبنی عالمی گرین کوریڈور کی روسی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے ایران اقتصادی جنگ کے بجائے کرونا سے مقابلے کے گرین کوریڈور کی روسی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ محمد جواد ظریف نے ایران پر عائد پابندیوں کے برقرار رکھے جانے کے امریکی اعلان اور ایران کی طرف سے امریکہ کو امداد کی درخواست دیئے جانے کے امریکی مطالبے کے جواب میں گزشتہ روز ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ایران ہر لحاظ سے ایک دولتمند ملک ہے جبکہ امریکہ سے ایران کا مطالبہ یہ ہے کہ وہ ایرانی ضرورت کی اشیاء کی خریداری اور ایرانی تیل و دوسری اشیاء کی فروخت میں رکاوٹیں کھڑی کرنا بند کر دے۔


خبر کا کوڈ: 855516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855516/کرونا-سے-مقابلہ-ایران-کیطرف-گرین-کوریڈور-پر-مبنی-روسی-تجویز-کا-خیرمقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org