0
Thursday 9 Apr 2020 08:09

راجہ فاروق کی زیرصدارت علمائے کرام کا مشاورتی اجلاس

راجہ فاروق کی زیرصدارت علمائے کرام کا مشاورتی اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان کی زیرصدارت علمائے کرام کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما ئے کرام نے کورونا سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ راجہ فاروق خان نے کہا کہ علمائے کرام کورونا کی وبا کے پیش نظر لوگوں سے نمازیں گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کریں، باجماعت نماز کے لیے وضع کی گئی ہدایات پر عملدرآمد میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔آزادکشمیر بھر میں علمائے کرام نے جس طرح ان خصوصی حالات میں ہمارا ساتھ دیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ علمائے کرام نے عزم کیا کہ موجودہ حالات میں حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور لاک ڈائون پر عملدرآمد کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 855525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش