QR CodeQR Code

لاہور، تبلیغی جماعت کے رکن سمیت 2 افراد کورونا سے جاں بحق

9 Apr 2020 10:23

جاں بحق ہونیوالا تبلیغی جماعت کا رکن کرغزستان کا باشندہ تھا اور تبلیغی جماعت میں پاکستان آیا ہوا تھا۔ دوسری دم توڑنے والی مریضہ بھی میو ہسپتال میں ہی زیر علاج تھی۔ مذکورہ دونوں افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد لاہور میں 10 افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کورونا کے وار جاری ہیں، تبلیغی جماعت کا ایک کارکن اور ایک خاتون میو ہسپتال میں کورونا کے باعث دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونیوالا تبلیغی جماعت کا رکن کرغزستان کا باشندہ تھا اور تبلیغی جماعت میں پاکستان آیا ہوا تھا۔ دوسری دم توڑنے والی مریضہ بھی میو ہسپتال میں ہی زیر علاج تھی۔ مذکورہ دونوں افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد لاہور میں 10 افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ لاہور میں 12 نئے کیسز سامنے آنے پر مریضوں کی تعداد 340 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2108 بتائی جا رہی ہے۔
 
محکمہ صحت کے  مطابق اب تک پنجاب میں 18 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔  ادھر لاہور کی جیلوں میں 58 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب میو ہسپتال میں زیر علاج 2 مزید افراد کورونا سے جنگ جیت گئے ہیں۔ عبید اور ناصرعباس نامی شخص کورونا کو شکست دینے کے بعد میو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کے مطابق میو ہسپتال میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 19 ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 855539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855539/لاہور-تبلیغی-جماعت-کے-رکن-سمیت-2-افراد-کورونا-سے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org