0
Thursday 9 Apr 2020 20:10

ایک چھوٹے سے وائرس نے سپرپاورز کا زعم خاک میں ملا دیا ہے، اعجاز ہاشمی

ایک چھوٹے سے وائرس نے سپرپاورز کا زعم خاک میں ملا دیا ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ شب برات اللہ تعالی سے گناہوں کی معافی کی رات ہے۔ انسان اپنے گناہوں کا اعتراف کرکے توبہ و استغفار کرے تو اللہ ضرور معاف کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی حقیقت بس اتنی ہے کہ چھوٹے سے کورونا وائرس نے خود کو دفاعی اور اقتصادی سپرپاور اور صحت کی بہترین سہولیات اور سائنسی تحقیقات کے دعوے کرنے والے امریکہ برطانیہ اٹلی جیسے ممالک کو ڈھیر کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شب برات کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ شب برات ہمیں ترقی کرنے اور اللہ سے رجوع کرنے کا درس دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی کی ذات مقدسہ کورونا سے پیدا شدہ ہنگامی حالات سے بچائے، اپنے گناہوں، تکبر اور ظلم کی وجہ سے انسان لاچار ہوگیا ہے، محلات میں رہنے والے سڑکوں پر آگئے ہیں، بدقسمتی سے خانہ کعبہ، روضہ رسول، نجف اشرف، کربلا معلیٰ، مشہد مقدس اور پاکستان میں بزرگان دین اور اولیاء اللہ کے مزارات کو تالے لگا دیے گئے ہیں۔ انسان اپنی غلطیوں کے باعث بے نقاب ہوگیا ہے، انسان کی حقیقت بس اتنی ہے کہ جو تکبر کر کے چلتے تھے، چھوٹے ممالک کو کچھ نہ سمجھتے تھے، وہ ڈھیر ہو گئے ہیں، گناہوں کی دنیا میں رہنے والے اب ایک دوسرے سے دور بھاگ رہے ہیں کہ ان میں کہیں کورونا ہی منتقل نہ ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 855542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش