0
Thursday 9 Apr 2020 10:28

ایسٹر کی عبادات چرچوں میں نہیں ہوں گی، بشپ آف لاہور کا اعلان

ایسٹر کی عبادات چرچوں میں نہیں ہوں گی، بشپ آف لاہور کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بشپ آف لاہور عرفان جمیل نے کہا ہے کرونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر ایسٹر کی عبادات چرچ میں منعقد نہیں ہونگی، مسیحی برادری کیلئے ایسٹر پر آن لائن عبادات کرائی جائینگی۔ بشپ آف لاہور عرفان جمیل نے کیتھڈرل چرچ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادی کو پیغام دیا ہے کہ وہ ایسٹر پر اپنے گھروں میں رہیں، چرچ میں اجتماعی عبادات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا، البتہ مسیحی برادی کیلئے ایسٹر پر آن لائن عبادت کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ سب مسیحی آن لائن شریک ہو کر دعا اور عبادت کر سکیں گے۔

اُن کا کہنا تھا دنیا میں کرونا وائرس نے تباہی برپا کر رکھی ہے، قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے چرچ میں عبادات منعقد ںہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور کہا کہ گھروں سے کم از کم باہر نکلیں اور کرونا وائرس کی وبا سے بچائو کیلئے پوری احتیاط کریں۔ ان کہنا تھا جب تک کرونا وبا کا خاتمہ نہیں ہوتا چرچ میں تمام اجتماعی عبادات پر پابندی رہے گی۔ مسیحی اپنے گھروں میں ہی خدا کو یاد کریں اور اس سے مدد مانتے رہیں تاکہ یہ مشکل وقت جلد گزر جائے۔
خبر کا کوڈ : 855544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش