0
Thursday 9 Apr 2020 11:12

صدر ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت پر الزام قابل مذمت ہے، فرانس

صدر ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت پر الزام قابل مذمت ہے، فرانس
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی ایک بارپھر عالمی اداراہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے خطرے کی بروقت نشاندہی نہیں کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کہا تھا کہ کورونا انسان سے انسان میں منتقل نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو سالانہ اربوں ڈالر دیتا ہے، چین ڈبلیو ایچ او کو بہت ہی کم فنڈز دیتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کے فنڈز روکنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمونیل میکرون نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کی مذمت کی ہے۔ فرانسیسی صدر نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو فون کیا اور انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ایمونیل میکرون کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کو امریکہ، چین جنگ کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔ خیال رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت امریکہ سے بھاری فنڈز وصول کرتا ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او چین کے زیادہ قریب ہے جس نے چین کے لیے بارڈر کھلے رکھنے کا غلط مشورہ دیا۔
خبر کا کوڈ : 855554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش