0
Thursday 9 Apr 2020 11:18

کے پی کے، مسیحی عبادت گاہوں میں 5 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی

کے پی کے، مسیحی عبادت گاہوں میں 5 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر مسیحی عبادت گاہوں میں 5 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال میں مسیحی برادری کیلئے بھی کلیسائوں میں 5 افراد سے زائد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مذہبی رہنماؤں سے اس ضمن میں مشاورت کی گئی ہے جس میں ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طبی بنیادوں پر حکومت عبادت گاہوں میں مذہبی رسومات ادا کرنے کی غرض سے لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔ اسی بنیاد پر تمام کلیسائوں میں مسحی برادری کے مذہبی رسومات کیلئے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور ہر کلیسا میں 5 یا اس سے کم تعداد میں افراد آپس میں فاصلہ رکھتے ہوئے مذہبی رسومات کی ادائیگی کریں، جبکہ دیگر افراد گھروں پر ہی رہتے ہوئے مذہبی رسومات کو ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 855555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش