QR CodeQR Code

پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

9 Apr 2020 11:19

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں نشانہ بنایا گیا، گزشتہ برس پاک فوج نے ستوال سیکٹر میں بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر گرایا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون نے سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی اور 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون نے 600 میٹر تک پاکستان کی حدود میں فضائی جائزہ لیا۔ بھارتی فوج کا یہ اقدام اشتعال انگیز کارروائی ہے، بھارتی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کی جاسوس کی۔ اس سے قبل 2019ء میں بھی پاک فوج نے ایک بھارتی جاسوس ڈرون گرایا تھا۔ پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں نشانہ بنایا گیا، گزشتہ برس پاک فوج نے ستوال سیکٹر میں بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر گرایا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 855556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855556/پاک-فوج-نے-بھارتی-جاسوس-ڈرون-مار-گرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org