QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بھی ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ

9 Apr 2020 11:22

محکمہ صحت کے مطابق او پی ڈیز کھلونے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، صوبہ بھر میں احتیاطی تدابیر کیساتھ او پی ڈیز سروسز بحال کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ صحت نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند کر دی گئی تھیں، تاہم آج خیبر پختونخوا حکومت نے او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ او پی ڈیز کھلونے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر میں احتیاطی تدابیر کیساتھ او پی ڈیز سروسز بحال کی جا رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 527 ہوچکی ہے، جبکہ 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 855557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855557/خیبر-پختونخوا-میں-بھی-ہسپتالوں-کی-او-پی-ڈیز-کھولنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org