اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ صحت نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند کر دی گئی تھیں، تاہم آج خیبر پختونخوا حکومت نے او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ او پی ڈیز کھلونے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر میں احتیاطی تدابیر کیساتھ او پی ڈیز سروسز بحال کی جا رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 527 ہوچکی ہے، جبکہ 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔