QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، ایف بی آر اور کسٹم دفاتر کو جزوی طور پر کھولنے کی اجازت

9 Apr 2020 11:28

محکمہ ریلیف کیجانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف بی آر اور کسٹم دفاتر کے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرنا ضروری ہوگا، اسکے علاوہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ 50 سال زائد عمر کے اہلکاروں اور خواتین اسٹاف کو چھٹی دیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور کسٹم دفاتر کو جزوی طور پر کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔ محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دفاتر کھولنے کی اجازت صوبے میں کاروباری طبقے کے ٹیکس ادائیگیوں اور دیگر ضروری کام کیلئے دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر اور کسٹم دفاتر کے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ اعلامیے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ 50 سال زائد عمر کے اہلکاروں اور خواتین اسٹاف کو چھٹی دیں۔ اعلامیے کے مطابق تمام اسٹاف کا کورنا وائرس سے بچاو کیلئے سینیٹائرز اور ماسک کا استعمال ضروری ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 855559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855559/خیبر-پختونخوا-ایف-بی-آر-اور-کسٹم-دفاتر-کو-جزوی-طور-پر-کھولنے-کی-اجازت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org