QR CodeQR Code

پشاور، سراج الحق کا کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے قائم پولیس سروسز ہسپتال کا دورہ

9 Apr 2020 11:40

دورے کے موقع پر جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ پولیس سروسز ہسپتال کے ایم ایس سمیت پوری ٹیم پیشہ ورانہ خدمات خوش اسلوبی سے ادا کر رہی ہے، پوری دنیا کورونا وباء سے پریشان ہے، اس کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے قائم پولیس سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا وباء میں ڈاکٹرز، طبی عملہ، الخدمت کے رضاکار، پولیس جوان اور میڈیا کے نمائندے فرنٹ لائن پر عظیم خدمت کر رہے ہیں۔ سراج الحق کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس پولیس ہسپتال ڈاکٹر فخرالدین نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار روزانہ کی بنیاد پر کھانا اور ناشتہ فراہم کر رہے ہیں، صوبے بھر سے کورونا کے مریضوں کو ابتداء میں پولیس ہسپتال لایا جاتا ہے۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں قوم کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی، الخدمت نے اپنے ہسپتال، آغوش ہومز، ایمبولینس سروس رضاکاروں کی خدمات حکومت کو پیش کر کے مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سروسز ہسپتال کے ایم ایس سمیت پوری ٹیم پیشہ ورانہ خدمات خوش اسلوبی سے ادا کر رہی ہے، پوری دنیا کورونا وباء سے پریشان ہے، اس کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 855564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855564/پشاور-سراج-الحق-کا-کورونا-سے-متاثرہ-مریضوں-کے-علاج-کیلئے-قائم-پولیس-سروسز-ہسپتال-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org