0
Thursday 9 Apr 2020 11:45

انتظامیہ اور پشاور تاجروں کے مابین لاک ڈاؤن پر مذاکرات ناکام

انتظامیہ اور پشاور تاجروں کے مابین لاک ڈاؤن پر مذاکرات ناکام
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان لاک ڈاؤن کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پشاور نے 14 اپریل کے بعد ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن میں مزید توسیع اور موجودہ صورتحال میں دکانوں کی بندش پر پشاور کی مختلف تاجر تنظیموں کے ساتھ گذشتہ روز مذاکرات کئے۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے اے سی سٹی سائرہ رحمٰن کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس اور شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندے موجود تھے، تاہم تاجر تنظیموں کے ذرائع کے مطابق مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ تاجر تنظیموں اور ضلعی انتظامیہ پشاور کے درمیان ابتدائی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آج کمشنر پشاور ڈویژن کے ساتھ مذاکرات ہونگے۔ کمشنر پشاور ڈویژن کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پشاور اور پشاور کی مختلف تاجر تنظیموں کے درمیان مذاکرات میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 855567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش