0
Thursday 9 Apr 2020 11:48

نوشہرہ میں افغان مہاجر کیمپ کا مکمل لاک ڈاؤن، لویر دیر میں مہاجرین نے خود بیرئیر لگا دیئے

نوشہرہ میں افغان مہاجر کیمپ کا مکمل لاک ڈاؤن، لویر دیر میں مہاجرین نے خود بیرئیر لگا دیئے
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر افغان مہاجر کیمپ کو مکمل سیل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج نے اکوڑہ خٹک میں مہاجر کیمپ بازار میں میڈیکل سٹورز اور اشیاء خوردنوش کی دوکانیں بھی بند کرا دیں اور کمیپ کے راستوں پر آرمی کے جوان تعینات کر دیئے گئے۔ دوسری جانب لوئر دیر کے تیمر افغان کیمپ نمبر 1 کے باسیوں نے خود کیمپ کا لاک ڈاؤن کر دیا ہے اور کیمپ کے داخلی راستوں پر بیرئیر لگا کر کیمپ میں دوسرے علاقوں کے لوگوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ کیمپ کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کا موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے افغان مہاجرین کو ہدایت کی کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گھروں تک محدود ہوکر خود کو کورونا بیماری سے بچائیں۔ اس دوران رضاکار ضرورت کے پیش نظر کیمپ سے باہر جانے والے افراد کو سینیٹائزر بھی فراہم کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش