0
Thursday 9 Apr 2020 15:05

پنجاب میں لاک ڈاون کو 17 روز ہوگئے، پولیس کی ناکہ بندی جاری

پنجاب میں لاک ڈاون کو 17 روز ہوگئے، پولیس کی ناکہ بندی جاری
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب کا لاک داون 17ویں روز میں داخل ہو گیا، بازار بند اور سڑکوں پر آمدورفت انتہائی کم ہے۔ لاہور میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالے شہریوں کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 929 سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاک ڈاون کو 17 روز ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے پولیس اقدامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں مگر شہریوں کی جانب سے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالے شہریوں کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 929 سے تجاوز کر گئی جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے 1558 ایف آئی آرز بھی درج کر لی گئی ہیں۔

لاہور میں لاک ڈاون کے دوران لگائے جانیوالے ناکوں پر پولیس کی جانب سے اب تک 1 لاکھ 27 ہزار 866 شہریوں کی چیکنگ کرتے ہوئے ان سے نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔ سڑکوں پر بازاروں میں بلا وجہ گھومنے پھرنے والے 3 ہزار 741 افراد سے شورٹی بانڈز لئے گئے جبکہ 62 ہزار 806 موٹر سائیکلز، 16 ہزار 648 رکشوں، 2 ہزار 825 ٹیکسیوں، 20 ہزار 536 کاروں اور 5 ہزار 887 بڑی گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 339 گاڑیاں، موٹر سائیکلز بند کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جزوی لاک ڈاون کے دوران شہری اپنے اور اپنے گھر والوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے دفعہ 144 کی پابندی یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 855615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش