QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، کورونا کے باعث جزوی لاک ڈاؤن پہ سختی سے عملدرآمد جاری

9 Apr 2020 15:41

ڈیرہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےجزوی لاک ڈاؤن کا سلسلے میں حکومتی احکامات کے پیش نظر ڈیرہ شہر میں غیر ضروری نقل و حرکت کو روکنے کیلئے تھانوں کی پولیس اور ٹریفک وارڈنز نے مختلف شاہراہوں و چوراہوں میں میں شہر کے اندورنی 30 مقامات اوربیرونی 09 مقامات پرناکہ بندیاں کر رکھی ہیں۔حکومتی احکامات کے تحت جاری جزوی لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدر آمد جاری ہے۔ تمام بازاروں سمیت تمام غیر ضروری مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں اور صرف کریانہ سٹورز اور ادویات کی دکانوں کو کھلا رکھا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کپیٹن (ر) واحد محمود نے ضلع کے داخلی راستوں کا دورہ کیا،اسی دوران انہوں نے ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کو کورنا وائرس سے بچاؤکیلئے سخت حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے پیش نظر ضلع ڈیرہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ڈیرہ پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں جو حکومتی احکامات کے پیش نظر غیر ضروری ٹرانسپورٹ اور عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے فیلڈ میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی عوام الناس کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ڈیرہ پولیس دن رات کوشاں ہے، عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیروں پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی ان پر عمل کی تلقین کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےجزوی لاک ڈاؤن کا سلسلے میں حکومتی احکامات کے پیش نظر ڈیرہ شہر میں غیر ضروری نقل و حرکت کو روکنے کیلئے تھانوں کی پولیس اور ٹریفک وارڈنز نے مختلف شاہراہوں و چوراہوں میں میں شہر کے اندورنی 30 مقامات اور بیرونی 09 مقامات پر ناکہ بندیاں کر رکھی ہیں۔ حکومتی احکامات کے تحت جاری جزوی لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدر آمد جاری ہے۔ تمام بازاروں سمیت تمام غیر ضروری مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں اور صرف کریانہ سٹورز اور ادویات کی دکانوں کو کھلا رکھا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کپیٹن (ر) واحد محمود نے ضلع کے داخلی راستوں کا دورہ کیا، اسی دوران انہوں نے ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کو کورنا وائرس سے بچاؤ کیلئے سخت حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے پیش نظر ضلع ڈیرہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ڈیرہ پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں جو حکومتی احکامات کے پیش نظر غیر ضروری ٹرانسپورٹ اور عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے فیلڈ میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی عوام الناس کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ڈیرہ پولیس دن رات کوشاں ہے، عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیروں پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی ان پر عمل کی تلقین کریں۔


خبر کا کوڈ: 855619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855619/ڈی-ا-ئی-خان-کورونا-کے-باعث-جزوی-لاک-ڈاؤن-پہ-سختی-سے-عملدرا-مد-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org