0
Thursday 9 Apr 2020 15:55

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے بڑھتے کیسز پہ پاکستان کا اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے بڑھتے کیسز پہ پاکستان کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پر تشویش ہے، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ڈومیسائل قوانین کی خلاف ورزی کشمیر کی ڈیمو گرافی (آبادی کا تناسب) تبدیل کرنے کی سازش ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے جاری لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ گھمبیر صورتحال کا نوٹس لے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، کشمیریوں کو ادویات اور طبی سہولیات تک رسائی دے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، بیجنگ میں سفارتخانے کے دو افسران ووہان میں خدمات سر انجام دینے کے بعدکل گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان دارالحکومت کابل میں گوردوارہ حملے سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس میں پاکستان پر لگائے گئے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش