QR CodeQR Code

سکردو، قرنطینہ مراکز سے 62 زائرین فارغ، گلگت میں 4 مریض صحت یاب

9 Apr 2020 17:01

جی بی میں صحت یاب ہونے والے کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 110 رہ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو کے مختلف قرنطینہ سنٹرز میں موجود 62 زائرین کا کرونا ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔ ادھر گلگت میں کرونا کے مزید چار مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ ڈسچارج ہونے والے زائرین میں 32 کا تعلق سکردو، 20 کا تعلق شگر، 7 کھرمنگ اور دو کا تعلق گانچھے سے ہے۔ جمعرات کے روز تمام زائرین اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے جس کیلئے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طور پر ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ ادھر گلگت میں کرونا کے مزید چار مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں۔ جی بی میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 110 ہے۔


خبر کا کوڈ: 855625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855625/سکردو-قرنطینہ-مراکز-سے-62-زائرین-فارغ-گلگت-میں-4-مریض-صحت-یاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org