0
Thursday 9 Apr 2020 20:06

بھارت و امریکہ کورونا وائرس پر ملکر فتح حاصل کرینگے، نریندر مودی

بھارت و امریکہ کورونا وائرس پر ملکر فتح حاصل کرینگے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور امریکہ عالمی وباء کورونا وائرس پر مل کر فتح حاصل کریں گے۔ مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان کا شکریہ ادا کرنے والے ٹویٹ کے جواب میں ری ٹويٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ میں آپ سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں، اس طرح کے وقت دوستوں کو اور قریب لاتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان پارٹنر شپ ابھی تک کے سب سے مضبوط دور میں ہے، ہندوستان کورونا وائرس کے خلاف انسانیت کی اس جنگ میں ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے علاج میں استعمال کئے جانے والے هائیڈرو كسيكلوروكوئن نامی ادویہ کے امریکہ کو بھیجنے کی منظوری کے لئے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کرکے کہا کہ مشکل وقت میں دوستوں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے. هائیڈرو كسيكلوروكوئن پر فیصلے کے لئے نریندر مودی کی قیادت اور ہندوستان اور ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ ہندوستان نے پوری انسانیت کی مدد کی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے ادویات کے لئے مسلسل مانگی جا رہی مدد کے چند گھنٹے بعد حکومت ہندوستان نے منگل کو هائیڈرو كسيكلوروكوئن ادویات کی برآمدات پر سے جزوی پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ بھارت نے مارچ میں کوورنا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر هائیڈرو كسيكلوروكوئن کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی۔ یہ دوا ممکنہ اینٹی وائرل ایجنٹ اور دیگر جنیرک ادویات کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 855652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش