0
Thursday 9 Apr 2020 20:12

بھارت میں کورونا وائرس سے 166 ہلاکتیں، 5734 متاثر

بھارت میں کورونا وائرس سے 166 ہلاکتیں، 5734 متاثر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی یہ 5734 تک پہنچ گئی ہے اور اس وباء کی وجہ سے اب تک 166 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دہلی میں كورونا وائرس متاثرین کی تعداد 669 جبکہ نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت کے وزیر صحت ستیندر جین نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی متاثرین میں 426 نظام الدین مركز سے ہیں، کورونا وائرس سے متاثر 21 افراد ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت نے بدھ کو 22 ہاٹ اسپاٹ نشانزد کرکے ان علاقوں کو مکمل طور سیل کردیا گیا ہے اور کسی قسم کی نقل و حرکت پر ان علاقوں میں مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ستیندر جین نے لوگوں سے لاک ڈاؤن کی پوری طرح عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی جیسے حالات ہیں اور لوگوں سے درخواست ہے کہ اگر گھر سے نکلنا مجبوری ہی ہے تو ایک بار سے زیادہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔

وزارت صحت کی جانب سے آج جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 540 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اس کے 5734 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 مزید افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 166 ہوگئی ہے۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 473 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش