QR CodeQR Code

4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کو لیکر جموں کشمیر کی حکومت کے نام سپریم کورٹ کی نوٹس

9 Apr 2020 21:03

یہ نوٹس سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ، جس میں جسٹس این وی رمنا، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گاویا شامل ہیں، نے جاری کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق ایک درخواست کی شنوائی کرتے ہوئے حکومت جموں کشمیر کے نام نوٹس جاری کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ نوٹس جموں کشمیر کی حکومت کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی ہے اور اس کا جواب ایک ہفتے کے اندر داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ نوٹس سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ، جس میں جسٹس این وی رمنا، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گاویا شامل ہیں، نے جاری کی ہے۔ درخواست کی شنوائی کے دوران ایڈوکیٹ شادان فراست اور ایڈوکیٹ حفیظہ احمدی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل رہے۔ عدالت عظمیٰ پر زور دیا گیا کہ جاری لاک ڈاﺅن کے دوران 4 جی انٹرنیٹ کی عدم موجودگی کے باعث طالبعلموں کی کلاسز بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 855655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855655/4-جی-انٹرنیٹ-سروس-کی-بحالی-کو-لیکر-جموں-کشمیر-حکومت-کے-نام-سپریم-کورٹ-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org