QR CodeQR Code

کورونا وائرس سے بچاؤ کی واحد صورت سماجی فاصلے ہیں، طاہرالقادری

9 Apr 2020 20:46

منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنہیں اللہ نے مال و دولت کی فروانی دی، وہ مستحقین کی مدد کریں۔ لوگوں کو معاشی تنگ دستی سے نکال کر معاشی فراخی کی طرف لے جانے پر خرچ کریں۔ مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کی مدد کرنے والی تنظیموں مبارکباد کی مستحق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدور خاندان فوری امداد کے منتظر ہیں، حکومت دستیاب وسائل کا رخ ضرورت مندوں کی طرف موڑ دے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ جنہیں اللہ نے مال و دولت کی فروانی دی، وہ مستحقین کی مدد کریں۔ لوگوں کو معاشی تنگ دستی سے نکال کر معاشی فراخی کی طرف لے جانے پر خرچ کریں۔ مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کی مدد کرنے والی تنظیموں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو ملک بھر میں کھانا، راشن تقسیم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی واحد صورت سماجی فاصلے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 855662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855662/کورونا-وائرس-سے-بچاؤ-کی-واحد-صورت-سماجی-فاصلے-ہیں-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org