QR CodeQR Code

کرونا وائرس، گلگت بلتستان میں مزید 15 مریض صحتیاب، 2 نئے کیسز

9 Apr 2020 20:58

صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اس حوالے سے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل تک مریضوں کی تعداد 114 تھیں، ان میں سے 15 افراد کے صحتیاب ہونے سے 99 مریض رہ گئے تھے اور 2 نئے مریض شامل ہونے سے تعداد 101 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 15 افراد صحتیاب ہو گئے۔ جبکہ دو نئے کیسسز سامنے آگئے ہیں، اسی طرح ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 101 رہ گئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اس حوالے سے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل تک مریضوں کی تعداد 114 تھیں، ان میں سے 15 افراد کے صحتیاب ہونے سے 99 مریض رہ گئے تھے اور 2 نئے مریض شامل ہونے سے تعداد 101 ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسی تھی جس کے باعث اس وبا پہ قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی صبح 9 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاون رہے گا اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 855664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855664/کرونا-وائرس-گلگت-بلتستان-میں-مزید-15-مریض-صحتیاب-2-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org